Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شخصیات کی نہیں نظریات کی جنگ ہے میرا کمار

نئی دہلی۔۔۔یوپی اے کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے کہا ہے کہ یہ شخصیات کی نہیں نظریات کی جنگ ہورہی ہے۔ میری پارٹی ملک میں فرقہ واریت کے ناسورکے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔چندی گڑھ میں پنجاب اور ہریانہ سے کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 17سیاسی جماعتیں ان کی حمایت کررہی ہیں۔ میرا کمار ان دنوں صدارتی انتخاب کیلئے مہم چلا رہی ہیں۔اس کیلئے پولنگ 17جولائی کو ہونا ہے۔

شیئر: