Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026
ہفتہ ، 07 فروری ، 2026 | Saturday , February   07, 2026

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،7ہلاک

  کابل ... افغان صوبے پکتیا میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق جاسوس طیارے کا حملہ گزشتہ رات زرمت ڈسٹرکٹ میں کیا گیا۔ حملے میں 7 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس گروپ سے ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاشیں قبضے میں لے لیں۔ اس سے قبل اسی علاقے میںحقانی نیٹ ورک کے2 سینیئر کمانڈر امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

 

شیئر: