ریاض۔۔۔۔برطانوی جریدے سنڈے ٹیلیگراف نے اطلاع دی ہے کہ میٹھے پانی کا بحران قطر کے باشندوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ قطری حکومت 90فیصد غذائی ضروریات کا سامان درآمد کرتی ہے۔ ملک میں ٹھنڈے پانی کا ذخیرہ 2دن سے زیادہ نہیں چلے گا۔ جریدے نے مزید بتایا کہ یہ بات غذائی امور کے قطری ماہر فہد العطیہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ قطر سمندر کے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے پر انحصار کرنے لگا ہے تاہم یہ کافی مہنگا سودا ہے۔