قاہرہ۔۔۔۔۔سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو قید کی سزا، جرمانے اور فنگر پرنٹس کے منفی نتائج سے استثنیٰ دینے والی مہلت کے باوجود ایتھوپیا کے غیر قانونی تارکین کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ایتھوپیا کے 4لاکھ غیر قانونی تارکین نے اس مہلت سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ایتھوپیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اب بھی ایتھوپیا کے 4لاکھ غیر قانونی تارکین موجود ہیں۔ یہ لوگ تعمیرات کے شعبے میں محنت مزدوری اور گھریلو خدام کے طور پر کام کررہے ہیں۔ایتھوپیا کے سی جی ٹی این ٹی وی نے اپنے دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک لاکھ11ہزار ایتھوپین مہلت کے دوران واپسی کی کارروائی کراچکے ہیں۔یہ لوگ مملکت سے نکلنے کے ویزے لے چکے ہیں تاہم عملی طور پر ابھی تک 50ہزار ہی اتیھوپیا واپس آئے ہیں۔