نئی دہلی۔۔۔۔ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور کسان نے خود کشی کرلی۔ ساگر ضلع میں کسان نے ٹرین کے نیچے آکر جان دی۔ گزشتہ 28دن میں خود کشی کرنیوالے کسانوں کی تعداد 43ہوگئی۔ 48سالہ کسان تکرم کرمی کے اہل خانہ نے بتایا کہ گزشتہ صبح سویرے واک کیلئے گھر سے باہر نکلا تھا بعد میں اطلاع ملی کہ اس نے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی۔ تکرم کرمی 6ایکڑ اراضی کا مالک تھا۔ بینک سے قرضہ لیا تھا تاہم بارش کے باعث فصل تباہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ خود کشی کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔