Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

آسام میں سیلاب سے تباہی،27ہلاکتیں

گوہاٹی۔۔۔۔آسام میں سیلاب سے صورتحال بدتر ہوگئی۔ نصف ریاست پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، ابتک 27ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ دریائے برہمپتر میں بدستور طغیانی ہے اور وہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ ریاست کے 28اضلاع میں سے 15سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے۔ ریاستی حکام کے مطابق 5لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔لکھیم پور سمیت دیگر علاقے زیر آب ہیں ۔ 1100کے قریب دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ 18ہزار افراد نے ریلیف کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔41ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔2لاکھ سے زائد مویشی جس میں پولٹری شامل ہے متاثر ہوئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آسام، سکم ، میگھالیہ، ناگا لینڈ ، منی پور، میزروم اور تری پورہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شیئر: