Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

2کووں نے ایک لاکھ کی آبادی کو بجلی سے محروم کردیا

واشنگٹن..... امریکہ میں2 کووں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی۔ یہ انکشاف روکی ماونٹین پاور کے ترجمان نے اب جا کر کیا ہے حالانکہ واقعہ وسط جولائی میں پیش آیا تھا جس کے دوران3 مغربی ریاستوں کے مختلف علاقوں کی بجلی چلی گئی تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ظاہر ہوا کہ2 کوے اڑتے ہوئے جنوب مغربی ایڈاہو میں کیپسٹر بینک سے ٹکراگئے تھے جو وولٹیج کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے بعد آگ لگ گئی اور بیک اپ کے طور پر موجود ڈیوائس نے خرابی کی وجہ سے پورے سب اسٹیشن کو بند کر دیا۔ اس واقعہ سے مشرقی ایڈاہو ، مغربی وایومنگ اور جنوبی مونٹانا میں 3 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ روکی ماونٹین کا کہنا ہے کہ متاثرہ سب اسٹیشن کو بعد میں ٹھیک کیا گیا ۔

شیئر: