ریاض ۔۔۔۔رکن شوریٰ ڈاکٹر ابراہیم النحاس نے کہا ہے کہ قطر اور ایران کے درمیان جہاز رانی کی شروعات قطری عوام سے بڑی غداری ہے ۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطری عوام اس غداری پرزیادہ مدت تک خاموش نہیں رہیں گے۔ خود ایرانی عوام اپنے نظام سے نالاں ہیں۔ ایسے عالم میں قطری نظام کی اس میں شمولیت کے کیا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں سوچا جاسکتا ہے۔ ایران نے بدھ کو بوشہر ایرانی بندرگاہ اور قطر کے درمیان جہاز رانی کے نئے روٹ کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ ایران نے یہ پروگرام تیل کے ماسوا اپنی برآمدات میںاضافے کی غرض سے بنایا۔