Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پانامہ کیس،جے آئی ٹی آج حتمی رپورٹ جمع کرائے گی

  اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی پیر کو حتمی رپور ٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے حمد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دیدی۔بیرون ملک سے حاصل ہونے والے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیاہے ۔آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویز بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی نے 62دن تحقیقات جاری رکھیں۔ وزیراعظم نواز شریف،ان کے اہل خانہ سمیت کیس سے متعلق اہم اداروں کے سربراہوںسے پوچھ گچھ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اگر کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف آیا تو اسے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

 

شیئر: