Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025
ہفتہ ، 12 جولائی ، 2025 | Saturday , July   12, 2025

فساد زدہ بشیرہاٹ میں مسلمانوں کی سخاوت

مغربی بنگال۔۔۔۔مسلمانوں نے بشیر ہاٹ میں حالیہ فسادات سے متاثر ہونیوالے ہندوہمسایوں کی مدد کیلئے رقم جمع کیں تاکہ وہ اپنی جلی ہوئی دکانیں دوبارہ بنا سکیں اور یوں اپنا بزنس شروع کرسکیں۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب واقع ضلع 24پرگنہ کے علاقے میں اس وقت ہنگامہ شروع ہوگیا تھا جب ایک ہندونے مسلمانوں کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر ڈالا تھا جس کے بعد دونوں فرقوں میں جم کر لڑائی ہوئی۔ متعدد گھروں کو آگ لگائی گئی اور سامان لوٹ لیا گیا۔علاقے میں کئی مسلمانوں کو دیکھا گیا جو ہندوؤں پر زور دے رہے تھے کہ وہ اپنی دکانیں دوبارہ کھولیں ۔وہ ان سے کہہ رہے تھے کہ انہیں 2ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے انہدام کے باوجود ہمارا شہر پرامن رہا تھا لیکن منگل کو جو واقعات ہوئے وہ صحیح نہیں تھے۔ اس کیلئے کچھ باہر والے اور کچھ ہمارے لڑکے ذمے دار ہیں لیکن ہم اپنے ہندوہمسایوں کیلئے رقم جمع کررہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیںکہ وہ اپنا نقصان بھول کر از سرنوآغاز کریں۔ ایک ہندو نے کہا کہ میرا 15ہزار روپے کا سامان لوٹا گیالیکن اب ہمارے ہمسائے اور مسلمان دوست ہمیں اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کیلئے رقم دے رہے ہیں۔ شہر کے مسجد پاڑہ اور دیگر علاقوں کے مسلمان بھی رقم جمع کرنے میں مصروف ہیں۔مسجد پاڑہ کے رہائشی ارشاد علی غازی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہندودوستوں کا پورا ساتھ دینگے۔ حتیٰ کہ ان کے تباہ ہونے والے مکانات بھی دوبارہ تعمیر کریں گے۔

شیئر: