مدنا پور،مغربی بنگال ۔۔۔۔جھاڑ گرام ، مدنا پور سڑک پر بجری سے لدے ہوئے ٹرک نے سائیکل والے کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔اس کے بعد مشتعل ہجوم نے کم از کم 20ٹرک نذرآتش کرددیئے اور سڑک جام کردی۔ زخمی سائیکل سوار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔