Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسپتال والوں کی بے حسی ،لاش رکشے میں لے جانا پڑی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے شہر باندہ میں ایک غم زدہ خاندان اسپتال والوں کی بے حسی کا اس وقت شکار ہوا جب اسے لاش لے جانے کیلئے اسپتال والوں نے ایمبولینس فراہم نہیں کی اور لاش ایک رکشے میں لے جانا پڑی۔پولیس کے مطابق اتراریلوے اسٹیشن پر ایک لاش پائی گئی ۔ ریلوے پولیس نے ایمبولینس کیلئے چند اسپتالوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی لاش اسپتال لانے کو تیار نہ ہوا۔ پولیس نے مرنیوالوں کے عزیزوں کو طلب کرلیا ۔ بعد میں یہ عزیز و اقارب اس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کھلے رکشے میں لیکر پہنچے۔ پولیس کا ایک کانسٹبل بھی اسی رکشے میں بٹھایا گیا تھا کیونکہ ٹرانسپورٹ کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔

شیئر: