Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025

جنید کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

نئی دہلی۔ ۔۔۔ہریانہ ریلوے پولیس نے جنید قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس نے بلبھ گڑھ میں پچھلے مہینے لڑکے کو ہلاک کیا تھا۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کا نام نہیں بتایا۔ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تمام قانونی ضابطے مکمل ہونے کے بعد اس کی شناخت ظاہر کی جائیگی۔پولیس نے  قتل کے سلسلے میں 50سالہ سرکاری ملازم سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن مرکزی ملزم مفرور تھا۔ ریلوے پولیس نے ملزم کی اطلاع دینے پر 2لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر کیاتھا۔

شیئر: