Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی عرب آرہا ہے ،ایرانی رکن پارلیمنٹ

ریاض۔۔۔ایرانی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے رکن علی رضا رحیمی نے خبردار کیا ہے کہ قطری بحران کے راستے سعودی عرب ایران کی سرحدوں تک رسائی کیلئے کوشاں ہے۔ رحیمی نے دعویٰ کیا کہ قطر کے ساتھ بائیکاٹ کا بحران ایران تک رسائی کی غرض سے ترتیب دیا گیا ہے ۔ قطر کا بحران سفارتی تعلقات کی دنیا میں انہونا لگتا ہے۔ ایرانی رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ قطری حکومت کے خلاف سعودی عرب کا اگلا اقدام زیادہ سخت ہوگا۔ قطر کی جانب سے عرب مطالبات مسترد کرنے پر جمے رہنے کی حالت میں جی سی سی متاثر ہوگی اور ایسی حالت میں نقصان کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گا۔

شیئر: