Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

دھوپ کے چشموں کا استعمال ضروری

ریاض۔۔۔۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر عبدالملک القحطانی نے زور دیکر کہا ہے کہ جو لوگ دن کے وقت عمارتوں سے باہر کام کرتے ہوں یا موسم گرما میں ان کا باہر آنا جانا لگا رہتا ہو وہ دھوپ کے چشمے ضروراستعمال کریں۔ سورج سے نکلنے والی بالائے بنفشی شعاعوں کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے دھوپ کے چشموں کا استعمال ضروری ہے۔ یہ شعاعیں امراض چشم کا باعث بنتی ہیں۔ بچوں کو بھی دھوپ کے چشمے استعمال کرائے جائیں ۔ بعض لوگ اسے غلط سمجھتے ہیں جبکہ یہ ضروری ہے۔ بچوں کی آنکھیں نمو کی حالت میں ہوتی ہیں ۔ اگر کھلے میدان میں ان کا آنا جانا زیادہ ہوتو ایسی حالت میں دھوپ کا چشمہ ضروراستعمال کرایا جائے۔ چشمے ایسے خریدے جائیں جو کم از کم 99فیصد بالائے بنفشی شعاعوں کے اثرات سے بچاتے ہوں۔یہ بات چشموں پر لکھی ہوتی ہے۔

شیئر: