Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

قطری حکمران سیاسی خود کشی پر تلے ہوئے ہیں، جنرل محمد منصور

حائل - - - - - قطری انٹیلی جنس ادارے کے بانی جنرل محمد منصور نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے مطالبات کو مسترد کرکے قطری حکمران سیاسی خود کشی پر تل گئے۔ وہ نہ صرف اپنی معیشت تباہ کر رہے ہیں بلکہ قطری عوام کو بھی ناکردہ گناہ کی سزا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری حکمران انٹیلی جنس ادارے کو دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی اور لاجسٹک سپورٹ کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری انٹیلی جنس اور الجزیرہ چینل کے اشتراک سے عرب ممالک میں عدم استحکام پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1988ء میں قطری انٹیلی جنس کے قائم کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تاہم جب منصب سنبھالا تو معلوم ہوا کہ ان کی ٹیم کی سربراہی ایک غیر ملکی شخص کر رہا ہے نیز ٹیم میں 12ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہ قطری انٹیلی جنس نے قاہرہ میں مظاہرات کرائے نیز متعدد عرب ممالک میں انارکی پھیلانے کے لئے مالی مدد کی۔

شیئر: