Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قطر کا کیس سلامتی کونسل اور عالمی عدالت میں پیش کرنے پر غور

ریاض(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک سلامتی کونسل اور عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔ وہ قطر کا کیس سلامتی کونسل اور عالمی عدالت میں پیش کریں گے۔باخبر ذرائع نے الوطن اخبار سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک کا کہنا ہے کہ قطر خطے کے امن واستحکام کے خلاف کام کر رہا ہے۔ وہ پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میںمسلسل مداخلت کے علاوہ دہشت گرد تنظیموں اور اداروں کی پشت پناہی اور مالی امداد کر رہا ہے۔انسداد دہشت گردی کے علمبردار ممالک نے کہا ہے کہ کویت کے ذریعہ قطر کو پیش کئے جانے والے 13مطالبات غیر موثر تصور کئے جائیں۔ قطر نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک کا احترام نہیں کیا اور مطالبات کی فہرست لیک کردی۔

شیئر: