Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جدہ : چور گرفتار ، وارداتوں کا اعتراف

جدہ ( اسٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عطیہ القرشی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دکان میں نقب لگا نے والے ایشیائی چور کوگرفتار کر لیا ۔ ملز م کے قبضے سے لوہا کاٹنے والا کٹر اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ متعد د وارداتیں کر چکا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے چور کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک دکان کا تالا کاٹ کر وہاں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

شیئر: