Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

یو پی میں ہر مذہب کی شادیوں کے رجسٹریشن کو سختی سے نافذ کیا جائیگا

لکھنؤ- - - - - - اتر پردیش کی یوگی حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شادی رجسٹریشن کو سختی سے نافذ کرنے جا رہی ہے۔ اسکے تحت اب شادی کے30 دن کے اندر ہی شادی کا رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا۔ ایسا نہ کرنے پر ہر روز 5 روپے کے حساب سے جرمانہ لگے گا اور دیر کرنے والوں کو اس سے بھی بڑا جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق خاتون بہبود محکمہ اسکے لئے ایک تفصیلی مسودہ تیار کر رہا ہے جسے جلد ہی کابینہ میں رکھا جائے گا۔ کابینہ نوٹ میں یہ بھی شامل کیا جا رہا ہے کہ جن لوگوں نے شادی کے کئی سال گزر جانے کے بعد بھی رجسٹریشن نہیں کروایا ہے ان پر یہ فیصلہ کس طرح نافذ ہوگا۔ خواتین بہبود کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی کا کہنا ہے کہ یہ ہدایات4 سال پہلے سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کودی تھیں۔ کئی علاقوں میں اسے پہلے ہی نافذ کر دیا گیا ہے لیکن یوپی کی پچھلی حکومت نے اسے لے کر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ابھی یوگی حکومت شادی کے رجسٹریشن کیلئے تمام مذاہب میں یکساں طور پر نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔خاص بات یہ ہے کہ لاء کمیشن بھی اس قانون کو لے کر ہدایات جاری کر چکا ہے جس میںرجسٹریشن نہ کروانے والوں پر جرمانے کی فراہمی کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے کسی مذہبی یا علاقائی روایت کو مجروح نہیں کیا جائیگا لیکن یہ آدھار کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ کی طرح ہی ایک لازمی سرکاری ریکارڈ ہوگا۔

شیئر: