اسلام آباد ... وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات میں قطری شہزادے کو تفتیش کا حصہ نہ بنایا گیاتو جے آئی ٹی کی رپورٹ تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی کی تمام کارروائی کی آڈیو، وڈیو جاری کی جائے۔ عوام کو پتہ چلے کہ شریف خاندان سے کیا سوالات کئے گئے۔ قوم کو بتایا جائے شریف فیملی نے کیا جوابات دئیے۔ ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے بیان کے بغیر جے آئی ٹی رپورٹ یکطرفہ ہو گی ۔بیان نہ لیا جانانا انصافی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ بینظیر قتل کیس میں مارک سیگل سے بھی بیرون ملک تفتیش کی گئی۔ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس کو استثنی دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر یا سیسلین مافیا عدلیہ کی آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے