Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

مایاوتی کی بدعنوانی کا انکشاف

لکھنؤ- - - - بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے بہت قریبی اور بھروسے کے آئی اے ایس افسر ہریش چندر نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں ٹیلی ویژن لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کروڑوں روپئے کا یہ پروجیکٹ وہ چاہتی تھیں کہ بغیر ٹینڈر کے ان کے قریبیوں کو دے دیا جائے جس پر میں نے اعتراض کردیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ اتنا بڑا پروجیکٹ بغیر کسی ٹینڈر کے نہیں دیا جاسکتا ۔ اس پر وہ سخت ناراض ہوئی تھیں اور اور انکا تبادلہ لکھنؤ سے بہت دور کردیا تھا۔

شیئر: