حیدرآباد - - - - - اجازت کے بغیر اسکول میں سابق عوامی نمائندہ کی سالگرہ تقریب منانے پر تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سرکاری اسکول کے3 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل افسر وجئے کماری نے پرنسپل کو اس سلسلہ میں وجہ بتائو نوٹس جاری کی ہے۔منڈل پریشداسکول میں سابق عوامی نمائندہ کے حامیوں کو اس تقریب کی اجازت دی گئی تھی ۔اس تقریب کے اہتمام کیلئے قبل ازیں اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔اس پرفوری کارروائی کرتے ہوئے 3 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجئے کماری نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں پرنسپل کو وجہ بتائو نوٹس جاری کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جن اساتذہ کومعطل کیا گیا ہے ان میں رام کرشنا راجو اور سواپنا شامل ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کلکٹر کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔