ریاض۔۔۔۔امریکی وزیر خزانہ کے سابق عہدیداروں نے کہا ہے کہ اعتدال پسندیا متنازعہ اداروں کی مالی اعانت مسئلہ نہیں قطر اگر اعتدال پسند تنظیموں کی مالی اعانت کرے یا ایسی تنظیموں کو فنڈ فراہم کرے جنہیں بعض لوگ اعتدال پسند اور دیگر انتہا پسند قراردے رہے ہیں یہ بڑا مسئلہ نہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ قطر القاعدہ تنظیم کو فنڈ فراہم کررہا ہے۔امریکی عہدیداروں نے توجہ دلائی کہ خلیج اور عرب ممالک اور قطر کے درمیان بحران کی اصل وجہ یہ ہے کہ قطر طالبان سے لیکر ایران اور الاخوان تک انتہا پسند عناصر سے گہرے تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ سب سے زیادہ مشکل مسئلہ یہ ہے کہ قطر القاعدہ تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اسے یہ رشتہ ختم کرنا ہوگا۔شام میں موجود القاعدہ تنظیم کو قطر اپنے یہاں قانونی حیثیت دیئے ہوئے ہے۔ القاعدہ کو قطر کی مالی اعانت نے شام میں اقتصادی طور پر مضبوط کردیا ہے۔ قطر نے دہشتگردوں کو فنڈ فراہم کرنیوالے بعض افراد کے خلاف محدود اقدامات بھی کئے ہیں۔ یہ اقدام بھی امریکہ کے زبردست دباؤ پر کیا گیا ہے۔