Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 13 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   13, 2025
ہفتہ ، 13 دسمبر ، 2025 | Saturday , December   13, 2025

قطر کے خلاف عدالتی و قانونی جنگ شروع کرینگے، لیبیا

ریاض۔۔۔۔لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے واضح کیا ہے کہ لیبیاکے فوجی بن غازی میں الاخوان یا القاعدہ یا داعش کے بجائے قطریوں سے جنگ کررہے تھے۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیاکے پٹرول اور گیس ذخائر پر قبضہ جمانے کا قطری منصوبہ بنا رہا تھا ناکام کردیا گیا۔ المسماری نے کہا کہ عرب اور بین الاقوامی اداروں سے رجوع کرکے قطر کے خلاف عدالتی اور قانونی جنگ لڑی جائیگی۔ المسماری نے یہ بھی بتایا کہ 2ماہ قبل قطری فضائیہ کے ماتحت c-130طیارے لیبیاکے الجفرہ اور مصراتہ ہوائی اڈوں پر اترتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ ان طیاروں پر دہشتگرد تنظیموں کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان پہنچایا گیا۔

شیئر: