Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
تازہ ترین

قطر سے جانے کو کہا گیا تو وہاں نہیں رہینگے،اردگان

ریاض - - - - -  ترک صدر رجب طیب اردگان نے پھر خلیج کے عرب ممالک کے اختلافات میں خود کو ملوث کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر سے عرب ممالک کے مطالبات ناقابل قبول ہیں ۔ اردگان نے فرانس 24ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عربوں کے 13مطالبات کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہو سکتے ۔ بعض مطالبات قطر کو اس کی خودمختاری کے دائرے سے نکالنے کے مترادف ہے ۔ قطر سے ایک مطالبہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں ترکی کو فوجی اڈا قائم کرنے کی اجازت نہ دے ۔ اردگان نے کہا کہ قطر کے ساتھ اپنے معاہدے کے پابند ہیں ۔ اگر ہم سے قطر کو خیر باد کہنے کیلئے کہا گیا تو ہم وہاں نہیں رہیں گے ۔

شیئر: