راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی معاونت کو قابل فخر اور مقدس فریضہ سمجھتی ہے۔امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کی مددکرنا پاک فوج کا فرض ہے۔وزیر اعلیٰ زہری نے صوبے کے حالات میں بہتری کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔