Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

روپے کی قدر میں استحکام پر اتفاق

اسلام آباد... پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اورڈالرکی قیمت میں مصنوعی اضافے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت بینکوں کے سربراہان کااجلاس ہوا۔ روپے کی قدر میں استحکام اورڈالرکی قیمت105تک لانے پر اتفاق ہوگیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں کے صدور اور سی ای اوز سے ملاقات کے بعد کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ بعض سرکاری افراد اور اداروں کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے ہوا۔نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت 105سے 107 کے درمیان رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی انکوائری10 دن میں مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

شیئر: