Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

ن لیگ ساز ش بے نقاب کرے،خورشید شاہ

اسلام آباد...قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ الزامات کے بجائے سازش کو بے نقاب کرے۔ پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے۔ جمہوریت بچانے کے لئے سازش کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے سے گفتگو اور نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ عدالتیں سازش نہیں کرسکتیں۔ لگتا ہے نوازشریف کا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے۔نواز شریف کی آصف زرداری سے ناراضی ہے تو یہ فضل الرحمن کو بتا دیں سازش کون کر رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ سازش ہے تو یہ وزیراعظم کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سب جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بتائیں اور جو راز ان کے دل میں ہے اسے بے نقاب کردیں۔

 

شیئر: