Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025

دولہا کی فائرنگ سے فوٹوگرافر زخمی

بیروت۔۔۔۔بیروت میں دولہا نے شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے دوران ایک فوٹو گرافر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ وہ ایک ہاتھ میں اے کے 47رائفل پکڑے ہوئے تھا اور خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہاتھا کہ نہ جانے کیا سوجھی اس نے وہاں میزوں کی طرف براہ راست فائرنگ شرو ع کردی جس کے نتیجے میں فوٹوگرافرزخمی ہوا جبکہ میزوں پر رکھی ہوئی چیزیں دور جاگریں۔ فوٹوگرافر کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔باراتی بھی اسی کے ساتھ اسپتال پہنچے تاہم جب ڈاکٹروں نے زیادہ توجہ نہ دی تو انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ مچا دی۔جس کے نتیجے میں عملے کے ایک رکن کی آنکھ پر زخم آیااور اسے بھی سرجری کی ضرورت پڑ گئی۔

شیئر: