Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قطر کے خلاف فیصلے کیوں نہیں ہوئے؟

ریاض۔۔۔۔مستقبل الخلیج مرکز برائے مطالعات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الطائر نے بتایا کہ قاہرہ کے اجلاس میں قطر کے خلاف قراردادیں جاری نہ ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قاہرہ کا اجلاس سیاسی تھا۔وزرائے خارجہ کو اس کے خلاف اقدامات کے اعلان کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ الطائر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں امارات و بحرین کے وزرائے خارجہ آئندہ کسی بھی اقدام کے اعلان سے قبل اپنی حکومتوں سے مشورے کرینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے امریکی صدر ٹرمپ کے رابطے کا بھی مشترکہ اعلامیے کی زبان پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا انسداد امریکہ کا بنیادی موضوع ہے۔ امریکہ کسی اور کواس میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دینا چاہتا۔

شیئر: