Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025

کوئٹہ میں فائرنگ،2ہلاک

کوئٹہ ...کوئٹہ میں جناح روڈ پرپشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ سے2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ منظور کا کڑ کے بھائی سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے جناح روڈ پر فائرنگ کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔پولیس حکام کے مطابق دو مسلح گروپوں کے درمیان جائداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہو ا ۔ تحقیقات شروع کردی ۔
 

 

شیئر: