Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

گورنر ریاض سے سفیر پاکستان کی ملاقات

ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے گورنر ریاض عزت مأب شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کے دفتر میں بدھ کو ملاقات کی۔ خان ہشام بن صدیق نے ان کا استقبال کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور سعودی حکومت اور عوام کی طرف سے نیک ترین خواہشات کا اظہار کیا۔ شہزادہ بندر بن سعود بن عبدالعزیز نے مملکت میں سفیر کے طور پر مامور کئے جانے پر خان ہشام بن صدیق کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوںکے لئے نیک خواہشات ظاہر کیں۔ دونوں نے پاکستان اور مملکت کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ گورنر نے مملکت میں فرائض کی ادائیگی کے لئے خان ہشام بن صدیق کو اپنے مکتب الامارہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ سفیر پاکستان نے گورنر ریاض سے منطقہ ریاض میں مقیم پاکستانی تارکین، اسکولوں کی عمارات اور افرادی قوت سے مربوط امور پر بات چیت کی۔ شہزادہ فیصل بن بندر آل سعود نے مملکت کی تعمیر وترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور انہیں انتہائی قابل اعتماد ساتھی قرار دیا۔ خان ہشام بن صدیق نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔

شیئر: