حیدرآباد- - - - - تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میٹروریل لمیٹڈ کی تعمیر کیلئے آئندہ سال نومبر تک مدت میں توسیع کی ہے۔حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ(ایچ ایم آر ایل)جو اپنے شیڈول سے پیچھے چل رہا ہے،کو 6کیلومیٹر(5کیلو میٹر پرانا شہر حیدرآباد اورایک کیلومیٹر ہائی ٹیک سٹی تا رائے درگ روٹ )کے ماسوا3 راہداریوںکی تکمیل کرنی ہوگی ۔اصل معاہدہ کے مطابق لارسن اینڈٹبرو(ایل اینڈٹی)کو جولائی 2017تک پورا پروجیکٹ(تمام 3 راہداریاں)کی تکمیل کرنی تھی تاہم اس پروجیکٹ کے آغاز کے سلسلہ میں بعض اہم جائیدادوں کے حصول میں عدالتی رکاوٹ کے سبب تاخیر ہوئی ۔یہ فیصلہ ایل اینڈ ٹی میٹر ریل حیدرآباد لمیٹڈ،آزادانہ انجینیئرلوئیس برگ اورایچ ایم آر ایل کے ساتھ کئی دور کی بات چیت اور تکنیکی پریزنٹیشن کے بعد ریاستی حکومت نے کیا ۔حکومت نے نومبر 2018تک پرانا شہر حیدرآباد کی 5 کیلومیٹر کی روٹ اور ہائی ٹیک سٹی تا رائے درگ کے درمیان ایک کیلو میٹر کی روٹ کو چھوڑ کر مکمل حیدرآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کی تکمیل کی اجازت دی ہے۔ایچ ایم آر کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی جن کی ٹیم کیلئے یکم جولائی 2017تک ایک اور سال کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ، کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل میںکچھ تاخیر ہوئی ہے ۔یہ تاخیر بعض اہم جائیدادوں کے حصول میں عدالتی معاملات کے سبب ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے 17ماہ تک کے وقت میں توسیع دینے پر رضامندی کااظہار کیا ہے۔اس وقت کی توسیع پر اتفاق کرتے ہوئے حکومت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔تلنگانہ کے چیف سیکریٹری ایس پی سنگھ نے گزشتہ روز اس مسئلہ پر پروجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔