لاہور- - - - دنیا بھر میں پیٹرول اور گیس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔پاکستان میں بھی ایک گاڑی ساز کمپنی نے بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروا دیا ہے۔جو بجلی کی چارجنگ سے چلتا ہے۔ رکشہ میں کار کی تمام سہولتیں موجود ہیں لیکن قیمت اور خرچہ بہت کم ہے۔رکشا ڈرائیورز/ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا خرچہ نہیں ہے، مگر روزانہ دیہاڑی بہت زیادہ ہے۔آگ لگنے کے واقعات بھی بہت کم ہوتے ہیں۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے متعارف ہونے سے پاکستان دنیا میں جاری کفایت شعاری کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔رکشہ ساز کمپنی کے مارکیٹنگ مینجرکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پیٹرول جیسے مہنگے ایندھن سے چھٹکارے کے لئے ایک مہم چل رہی ہے۔ ہم پاکستان میں پہلی کمپنی ہیں جو الیکٹرک گاڑیاں تیار کر رہی ہے۔مارکیٹ میں اب یہ رکشہ دو لاکھ نوے ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ماہرین توانائی کہتے ہیں کہ الیکٹرک گاڑیوں کو متعارف کروانے سے نہ صرف فضائی آلودگی کم ہوگی بلکہ پیٹرولیم پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔