اسلام آباد.. پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری بھی پیش ہوگئے۔سوا گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب سے حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق سوالات کئے گئے اور بعض دستاویز بھی طلب کی گئیں۔ قمر زمان چوہدری نے بدھ کو دوپہر 2 بجے پیش ہونا تھا تاہم وہ تاخیر سے پیش ہوئے۔ پیشی کے بعد چیئر مین نیب جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی راستے سے روانہ ہو گئے ۔ انہوں نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل چیئرمین نیب کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹر میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا ۔