Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مریم نوازکیلئے سرکاری پروٹوکول کیوں؟

  اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ایک عام شہری مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ خاتون پولیس اہلکار ا نہیں سیلوٹ کررہی ہے جب کہ وہ مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جمہوریت چاہتی ہے یا شخصی حکمرانی؟ دریں اثناءتحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے مریم نواز کی پیشی ان کے بھائی حسین نواز کی وجہ سے ہورہی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 نسلوں کا نہیں صرف نواز شریف کا حساب مانگا تھا، تینوں نسلوں کا حساب شریف خاندان نے خود دیا ہے۔

 

شیئر: