جکارتہ۔۔۔۔16سالہ لڑکے نے 71سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔سلامت ریاضی کا کہنا تھاکہ وہ 2مرتبہ کی بیوہ روہایا سے شادی کریگا اور اگر کسی نے اس میں رکاوٹ ڈالی تو ہم دونوں خود کو ہلاک کردینگے۔ مقامی روایت کے مطابق انہیں اس شادی کیلئے اپنے بڑوں سے اجازت لینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ ہماری محبت اتنی مستحکم ہے کہ وہ ایک دوسرے کیلئے مرنا بھی قبول کرلیں گے۔ یہ دونوں کرائے کے مکان میں پر رہتے ہیں جو کمیونٹی کے مقامی رہنما کا ہے۔اس نے دونوں کا اجازت دیدی ہے لیکن لڑکے کے بھائی نے بھی اس وقت ہتھیار ڈال دیئے جب دونوں نے خود کشی کی دھمکی دی۔ انڈونیشیا میں لڑکوں کی شادی کیلئے کم سے کم عمر 19سال ہے۔ شادی کی وڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہیں ۔ لوگ سوال کررہے ہیں کہ کیا یہ شادی اصل ہے؟یہ شادی کسی مالی منافع کا شاخسانہ بھی نہیں کیونکہ دونوں ہی غریب ہیں۔دولہا نے دلہن کو صرف 11.50پونڈ کا جہیز دیا ہے۔