Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سازش ہوئی تو نواز شریف پھر آئیں گے ،مریم نواز

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بدھ کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے تمام سوا لات کے جواب دئیے ہیں۔ میرا نام سپریم کورٹ کے حکم نامے میں شامل نہیں تھا اس کے باوجود آئین و قانون کی پاسداری کے لئے پیش ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھ سے جے آئی ٹی نے سوالات کر لئے تو میں نے سے سوال کیا کہ ہم پر الزام کیا ہے؟ وہ جواب نہیں دے سکے۔ یہ دنیا میں کہیں بھی نہیں ہوتا کہ جے آئی ٹی الزامات کی تلاش کے لئے بنائی جائے۔مجھے یہاں اس لئے بلایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی بیٹی کو بلا کر ان پر دباو ڈالا جائے لیکن نواز شریف کی بیٹی کو اس کی کمزوری سمجھنے والے اس کی طاقت پائیں گے، میں اس شخص کی بیٹی ہوں جس نے مجھے حق کے لئے کھڑا ہونا سکھایا، جس نے ترغیب دی کہ ظلم کے آگے سر نہیں جھکانا مگر وہ لوگ یہ نہیں سمجھ سکتے جن کو بیٹیوں کی قدر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی اقتدار کے ایوانوں یا نتھیا گلی کے سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں چھپ سکتے تھے لیکن 3 نسلوں کا بار بار حساب دیا ۔مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف محب وطن ہیں اس لئے ان کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سازش کرو گے تو نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئے گا۔، اب اگر نواز شریف کے خلاف سازش ہوئی تو وہ چوتھی اور پانچویں مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔، روک سکتے ہو تو روک لو وہ 2018 کا بھی الیکشن جیت جائیں گے۔
 

 

شیئر: