ریاض۔۔۔۔سعودی عرب دنیا بھر میں بڑا ریاستی فنڈ رکھنے والا پانچواں ملک بن گیا۔ عرب ممالک میں سب سے بڑا ریاستی فنڈ امارات کا ہے اور پوری دنیا میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔ عرب ممالک میں سعودی عرب کانمبر تیسرا اور عالمی سطح پر پانچواں ہے۔ امارات کے ریاستی فنڈ کا حجم 828ارب ڈالر ہے جبکہ سعودی عرب کے ریاستی فنڈ کا حجم 514ارب ڈالر ہے۔