Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امریکی کمپنیوں کو قطر کے ساتھ معاملات سے انتباہ

واشنگٹن۔۔۔۔امریکہ کی تنظیم سی آئی بی نے امریکی کمپنیوں کو قطر کے ساتھ لین دین اور معاملات کرنے سے منع کیا ہے۔انسداد انتہا پسندی کے امریکی پروجیکٹ سی آئی بی نے امریکی کمپنیوں کے نام تحریری انتباہ میں واضح کیا ہے کہ قطر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کررہا ہے اور دہشتگردوں کو فنڈ اور ان کے قائدین کو پناہ دیئے ہوئے ہے۔ کمپنی کے چیئرمین مارک ویلس نے 7صفحات پر مشتمل خط میں توجہ دلائی ہے کہ قطر سمندر پار دہشتگردی کی فنڈنگ، منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کو پناہ دینے اور قطر میں مقیم کارکنان کو خطرات لاحق کرنے میں ملوث ہے۔ اسکائی نیوز نے خط کے مختلف فقرے جاری کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی قطر کے ساتھ معاملات کرنے میں قانونی ، مالی اور تجارتی خطرات ہونگے۔

شیئر: