طرابلس۔۔۔۔لیبیا کی فوج کے ترجمان کرنل احمد المسماری نے کہا ہے کہ قطر نے لیبیاکو اپنے جرائم کے اڈے میں تبدیل کردیا۔ قطر نے مختلف ممالک سے اسلحہ خرید کر لیبیا کی ملیشیاؤں کو فراہم کیا ۔ المسماری نے قاہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ قطر ، ترکی اور سوڈان نے لیبیا میں دہشتگردی کی سرپرستی کی جس سے لیبیا کی فوج اور عوام میں دسیوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابتک لیبیا کی فوج کے 5200سے زیادہ جوان شہید ہوچکے ہیں۔ ان کا خون قطر کے ذمے ہے۔