Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

قطر کو دہشت گردی کی اعانت بند کرنا ہوگی، اماراتی وزیرخارجہ

ابوظبی- - - -  - - امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید نے واضح کیا ہے کہ قطر نے دہشت گردی کو فنڈ فراہم کئے اور لوگوں کو دہشت گردی پر اکسایا۔ اسے دہشت گردی بند کرنی ہو گی۔ فنڈنگ کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، دہشت گردوں کو پناہ دینے سے باز رہنا ہوگا۔ انہوں نے جرمن وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر کو علاقے میں خوں ریزی پھیلانے سے باز رہنا ہوگا۔ انہوں نے مہلت ختم ہونے کے بعد قطر کے ساتھ ممکنہ موقف کی بابت سوال کے جواب میں کہا کہ جو ہو گا بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہوگا۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے روکا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے بہت سارے راستے ہیں۔

شیئر: