کراچی .. آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت منگل کو کور ہیڈ کوارٹرز میں سندھ ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، چیف سیکریٹری، کورکمانڈرکراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرزسندھ اورسول وعسکری حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کراچی میں امن وامان اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد میں پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔ سیف سٹی منصوبے پرکام تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاونت پر کراچی کور اور رینجرزکی کاوشوں کو سراہا۔