نواز شریف اور ان کا خاندان سرخرو ہوگا، ملک محمود اعوان
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) مسلم لیگ نون ریاض کے رہنما ملک محمود اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کا خاندان سرخرو ہو کر نکلے گا۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ وزیراعظم بذات خود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہوںجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ حسن نواز اور حسین نواز کو متعدد بار پیش ہونے کا کہا گیا اور انہوں نے ہر بار حاضر ہو کر جہاں قانون کی حکمرانی کو اولیت دی ہے، وہیں احتساب کے لئے خود کو پیش کرکے مثال قائم کر دی ہے۔ اب مریم نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے خلاف گزشتہ 23 سال سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر کاروائی کی جاتی رہی ۔ مشرف دور میں طیارہ سازش کیس سے لیکر ہر طرح کے نت نئے کیس بنائے گئےجن سے آج تک کچھ ثابت نہیں ہو سکا کیونکہ جھوٹے اور بے بنیاد کیسزز سے پہلے بھی کچھ نہ نکل پایا تھا اور نہ اب کچھ سامنے آ سکے گا۔اپوزیشن کا یہ ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف درجنوں کیس چل رہے ہیںجن کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔نوازشریف نے اپنے پورے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرکے مثال قائم کر دی ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ اب عمران خان پر بھی لازم ہے کہ وہ زیر التوا مقدمات کا سامنا کریں اور عدالتوں میں پیش ہوں تاکہ کاروائی مزید آگے بڑھےکیونکہ عمران خان مختلف حیلے اور بہانوں سے عدالتوں سے فرار حاصل کر رہے ہیں۔پاکستانی عوام سیاسی شعور رکھتے ہیںاور وہ جان چکے ہیں کہ الزامات کی سیاست کس نے کی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کس نے گامزن کیا ہے۔ ملک کو اندھیروں سے کون نکال رہا ہے اور ملک کو اقتصادی اور عسکری لحاظ سے مضبوط کون کر رہا ہے۔