Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے ،جنرل باجوہ

راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پاکستان نے طویل سفر طے کیا ہے ۔پاک فوج بے لوث لگن اور عزم کے ساتھ پاکستان اور اسکے عوام کی خوشحالی کے لئے تمام ریاستی اداروں کے ساتھ اپنی حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق منگل کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنوں عاقل گریژن کا دورہ کیا۔انہیں آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی ۔ افسران اور جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔جنرل باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لئے پاکستان نے طویل سفر طے کیا ہے ۔اب تمام منفی عوامل سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے ریاست کو مزید تقویت دے کراپنی کامیابیوں کو استحکام بخشیں گے۔

 

شیئر: