بیجنگ- - - - چین میں مختلف عمارتوں کو بہت کم وقت میں گرا کر جگہ خالی کی جاسکتی ہے۔ ابھی حال ہی میں نانچنگ کے علاقے میں ایک پُل کو صرف 8 گھنٹے میں گرایا گیا۔ مقامی حکومت نے اسے گرانے کیلئے سیکڑوں مزدوروں کو کام سونپا تھا۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو جاری ہوئی ہے جس میں سیکڑوں مزدور 1932 فٹ طویل فلائی اوور کو گرا رہے ہیں۔ اب وہاں 6 لائن والی موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔ ماضی میں اتنا بڑا پُل گرانے میں مہینوں لگ جاتے تھے لیکن اب نانجنگ کے حکام درجنوں ڈگر استعمال کرکے گرانے کا عمل تیز کررہے ہیں۔ نانجنگ صوبہ جانگسی کا دارالحکومت ہے جہاں کی آبادی 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔