Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خلاف قانون کام کرنیوالے بچ نہیں سکیں گے،حسین نواز

اسلام آباد...وزیر اعظم کے بڑے صاحب زادے حسین نواز منگل کو چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ان سے ساڑھے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔بعدا زاں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ شریف خاندان جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوا ب دے گا ۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ جس چیز کا ثبوت نہیں تو کارروائی کیسے ہو سکتی ہے۔ خلاف آئین اور قانون کام کرنے والے بچ نہیں پائیں گے۔ میں نہیں جانتا کہ اس وقت کیا معاملات ہو رہے ہیں۔2 پیشیوں کے سوالات6 پیشیوں میں پوچھے گئے ۔جے آئی ٹی کو میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے گا ۔سلطانی گواہ پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کو طیارہ ساز ش کیس نہیں بننے دیں گے۔ ریاست کے ہر اہلکار سے عرض کروں گا کہ آج طیارہ ساز ش کیس کہا ںہے۔

 

شیئر: