اسلام آباد...پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے2 ارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق قطر جانے والے جے آئی ٹی ارکان میں قومی احتساب بیورو کے عرفان نعیم منگی اور ملٹری انٹیلی جنس کے بریگیڈیئر کامران رشید شامل ہیں۔ دونوں ارکان گزشتہ رات 3 بجے قطر ایئرویز کی فلائٹ کے ذریعے دو حہ روانہ ہوئے۔ جے آئی ٹی ارکان بیان ریکارڈ کرکے آج ہی واپس آجائیں گے۔ خط کی تصدیق اورشریف خاندان سے کاروباری معاملات پر سوالات کئے جائیںگے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی منگل کو جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر 6 رکنی جے آئی ٹی ٹیم کے صرف 4 ارکان موجود تھے۔