پیرس۔۔۔قطری حکام نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے برازیل کی ایک کمپنی سے آلات خرید لئے۔یہ فیصلہ پیرس میں قطری سفارتخانہ کے سامنے حکومت کے خلاف مظاہرے کے بعد کیا گیا ۔ مظاہرین نے اپنی حکومت سے دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ جن پر تحریر تھا کہ قطری حکومت انتہا پسند جماعتوں کی مدد بند کرے۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قطری حکام نے اپنی حفاظت کیلئے نہ صرف یہ کہ ترکی سے فوج طلب کی ہے بلکہ القاعدہ تنظیم کے جنگجو بھی اس مقصد کیلئے دوحہ بلائے گئے ہیں۔قطری حکومت نے لیبیاسے643جنگجو درآمد کئے ہیں۔