Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

24گھنٹے کے دوران قطر نے 2مرتبہ جواب پیش کئے

قاہرہ۔۔۔۔قطر نے 24گھنٹے کے دوران عرب ممالک کے 13مطالبات کے جوابات امیر کویت کو 2مرتبہ پیش کئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطری حکام الجھن کا شکار ہیں۔ابھی تک قطر کے پہلے اور دوسرے جواب میں سے کسی کی بابت کچھ نہیں معلوم ہوسکا۔امریکی سعودی تعلقات کمیٹی کے بانی سلمان الانصاری نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ قطر کے پہلے اور دوسرے جواب میں سے کسی میں کوئی خاص فرق نہیں ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ قطر نے درپیش بحران اور خارجی تبدیلیوں کے پیش نظر جوابات کے مضمون سے کھیلنے کی کوشش کی ہوگی۔

شیئر: